مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سنی اتحاد کونسل نے طالبان سلفی وہابی دہشت گرد گروہ کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکیم اللہ محسود شہید نہیں بلکہ دہشت گرد ، قاتل اور مجرم ہے اور اسے شہید قراردینا قرآن کریم اور سنت کی روح اور تعلیم کے منافی ہے۔ذرائع کے مطابق طالبان دہشت گردوں اور القاعدہ دہشت گردوں افغانستان، پاکستان، عراق اور شام میں ایسے ہولناک جرائم کا ارتکاب کیا اور کررہے ہیں جس کے بعد امریکہ اور مذکورہ دہشت گرد گروہ ایک ہی سکہ کے دو رخ نظر آتے ہیں۔ امریکہ انہی دہشت گرد گروہوں کو بہانہ بنا کر اسلامی ممالک پرفوجی یلغار ہولناک جرائم کا ارتکاب کررہا ہے امریکہ کے جرائم میں سعودی عرب بھی شامل ہے کیونکہ سعودی عرب امریکی جنگ کے اخراجات ادا کرتا ہے۔

آپ کا تبصرہ